پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی تھی جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر ملتان ڈویژن کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی، نئی عینک جلد مجسمے پر لگا دی جائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
Comments are closed.