بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

قائداعظم ٹرافی: 7ویں راؤنڈ کے پہلے روز عمر امین اور اسرار اللّٰہ کی سنچریاں

قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے روز سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس نے 5 شکار کیے۔

ناردرن نے بلوچستان کے خلاف عمر امین کی سنچری کی بدولت 5 وکٹ پر 232 رنز اسکور کرلیے۔

دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 5 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، اسرار اللّٰہ نے 124رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ کے پہلے روز سوائے سرفراز احمد اور محمد عمر کے سندھ کے بیٹرز فاسٹ بولر محمد عباس کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے اور ٹیم 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سرفراز احمد نے 56 جبکہ محمد عمر نے 39رنز کی اننگز کھیلی، محمد عباس نے 50 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آؤٹ کیے، سینٹرل پنجاب نے 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنالیے تھے۔

لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف 5 وکٹ پر 267 رنز بنائے، اسرار اللّٰہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 124رنز کی اننگز کھیلی، وقار احمد نے 47 اور کامران غلام نے 45 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 232 رنز بنائے، عمر امین نے سنچری اسکور کی، وہ 116رنز کی اننگز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.