قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے محمد ہریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی، محمد ہریرہ نے اسٹیٹ بینک گراونڈ پر بلوچستان کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی۔
19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے، نوجوان بیٹر محمد ہریرا نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی۔
اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔
Comments are closed.