57ویں قائداعظم نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ واپڈا کے فہد خواجہ نے جیت لی، ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آرمی کی حائقہ حسن کے نام رہا۔
نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز فائنل میں دو بھائیوں فہد خواجہ اور امم خواجہ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں فہد خواجہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو گیمز سے کامیابی حاصل کی۔
ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آرمی کی حائقہ حسن نے جیتا، جنہوں نے فائنل میں واپڈا کی راحیلہ کاشف کو 1-4 سے شکست دی۔
ویمنز ڈبلز میں پرنیا خان اور نوشین وسیم، مینز ڈبلز میں حمزہ اکرم اور عبدالرحیم اور مکسڈ ڈبلز میں فیضان ظہور اور حور فواد نے کامیابی حاصل کی۔
سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.