سابق وزیراعظم عمران خان نے کئی بار پاکستانی سیاست میں امریکا کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو عمران خان کی برطرفی کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
22 سیکنڈز کی ویڈیو میں، جو بائیڈن، عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ کی عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتے ہی وہ خوشی مناتے ہیں اور جج کیتن جی براؤن جیکسن سے گلے ملتے ہیں۔
کچھ لوگوں نے پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا اور پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو سچی ہے؟
دوسری جانب انڈیا ٹوڈے اینٹی فیک نیوز وار روم (اے ایف ڈبلیو اے) نے بتایا کہ ویڈیو جعلی تھی اور اسے ایڈیٹ کر کے تبدیل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.