سوشل میڈیا پر پھیلا یہ دعویٰ کہ آم کھانے کے بعد سافٹ ڈرنکس کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتاہے اور ایسا ایک واقعہ بھارت میں پیش آچکا ہے، غلط ہے۔
جیو فیکٹ چیک نے غذائی ماہرین سے بات کرکے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔
غلط خبر پھیلانے والے کو ٹوئٹر پر 6 ہزار افراد فالو کرتے ہیں، اسی طرح کی خبر فیس بک پر بھی ایک اکاؤنٹ سے نشر کی گئی۔
جیو فیکٹ چیک کے رابطہ کرنے پر غذائی ماہرین نے بتایا کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ سٹرک ایسڈ اور کاربونک ایسڈ مل کر زہر پیدا کرتے ہیں اور انسان مر جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق آم اور سافٹ ڈرنک کے ایک ساتھ استعمال کو کوئی شدید ری ایکشن نہیں ہوتا۔
Comments are closed.