ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورنگی فیکٹری جلنے میں انتظامیہ بھی قصور وار ہے، ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ فیکٹریوں کا فائر آڈٹ کرایا جائے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ آئندہ فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن ہو، خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور سیل بھی کیا جاسکے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالک کی ابھی تک تلاش جاری ہے، اگر وہ قصور وار ہوا تو ضرور کارروائی کریں گے۔
Comments are closed.