وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کرکے فیٹف شرائط مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔
اعلامیے کے مطابق فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں کور سیل قائم کرنے پر آرمی چیف کو سراہا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے کہا کہ کور سیل میں شامل سول، ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.