پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
اسلام آباد سے ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی میڈیا سرکاری لیکس کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.