بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز لیونل میسی کے نام

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیر کے روز فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

میسی نے بھی کےکیریئر کے بیشتر حصے میں ایک اسپنش کلب بارسلونا کی نمائندگی کی، انہوں نے 2021 میں کلب کو خیر باد کہہ دیا۔

فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان مقابلہ تھا تاہم ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹینا اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22-2021 میں 27 گولز اسکو ر کیے۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.