پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

فیفا ویمنز ورلڈکپ: میزبان آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں، انگلینڈ بھی پری کوارٹر میں فاتح

ویمنز ورلڈکپ فٹبال میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ راؤنڈ آف 16 کے ایک اور میچ انگلینڈ نے نائجیریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔ مقررہ اور اضافی وقت می میچ بغیر گول کے برابر رہا۔

سڈنی میں میگا ایونٹ کا آسٹریلیا اور ڈنمارک کا پری کوارٹر فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں 76 ہزار تماشائی موجود تھے۔ 29ویں منٹ میں سی جے فروڈ نے آسٹریلیا کو برتری دلا دی۔

اب کھیل میں مزید تیزی آئی، دوسرے ہاف میں بھی بھرپور حملے ہوئے اور  70ویں منٹ میں آسٹریلیا کی ہیلے ایما راسو نے گول بنا کر اسکور دو صفر کر دیا اور اسی اسکور پر میچ ختم ہوا۔ یوں آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ادھر برسبین میں ایک اور پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور نائجیریا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے حریف گول پر بھرپور حملے کیے، لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔ میچ میں کوئی گول نہ بن سکا، اضافی وقت بھی بغیر گول کے ختم ہو گیا اور فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گیا۔

انگلینڈ کی پہلی پنالٹی ضائع ہو گئی، دوسری جانب نائجیریا کی ابتدائی پنالٹی شوٹ پر بھی گول نہ ہوسکا۔

جس کے بعد انگلش پلیئرز نے کوئی غلطی نہ کی اور میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.