فیفا وویمن ورلڈکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کولمبیا کو 1-2 سے شکست دے دی جبکہ آسٹریلیا نے فرانس کو ڈرامائی انداز میں پنالٹی کک پر 6-7 سے ہرا کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا 16 اگست کو سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے۔
برسبین میں کھیلے گئے وویمن ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔ پھر دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ پنالٹی ککس پر گیا اور پانچ پانچ پنالٹی ککس پر مقابلہ برابر رہا جبکہ سڈن ڈیتھ پر آسٹریلیا نے فرانس کو شکست دے کر پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
سڈنی میں ہوئے آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کولمبیا کی سینٹوس نے 44ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جسے انگلینڈ کی لورین ہیمپ نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم چھائی رہی، 63ویں منٹ میں الیسا روسو نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کر کے دو ایک کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
انگلینڈ ٹیم اس فتح کے ساتھ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی جس کا مقابلہ آسٹریلیا سے 16 اگست کو ہوگا۔
Comments are closed.