اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب: سعودی ولی عہد دوحہ پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

دنیائے فٹبال کا سب سے بڑا میلہ آج سے قطر میں سجے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا، فٹبال کا تاج سر پر سجانے کے لیے 32 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

افتتاحی میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہو گا، اہم مقابلوں میں ایران اور امریکا کا ٹکراؤ تیس نومبر کو ہو گا۔

میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے، فرانس اعزاز کا دفاع کرے گا۔

ارجنٹائن اور میکسیکو 27 نومبر کو اور اسپین، جرمنی کا مقابلہ 28 نومبر کو ہو گا۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لائنل میسی اب تک اپنی ٹیموں کو ورلڈ کپ جتوانے میں ناکام رہے ہیں، دونوں سپر اسٹار پلیئرز کے پاس ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا آخری موقع ہے۔

برازيل کی ٹیم ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.