جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو: پاکستان اور تاجکستان کل اسلام آباد میں مدمقابل

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو کا میچ منگل کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی واپسی ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ایک نئی ٹیم کی طرح ابھر کر سامنے آئی ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان اور تاجکستان کی ٹیموں نے جناح اسٹیڈیم میں اسلام آباد میں بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ اسپورٹس کمپلیکس میں دن دو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.