اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کی سیمی فائنل میں رسائی، فلسطینیوں کا جشن

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی پر فلسطینیوں نے شاندار انداز میں جشن منایا۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اس تاریخی موقع پر مراکش کے کھلاڑی اسرائیلی فوج کے جبر میں زندگی گزارنے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے اور انہوں نے فٹبال گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں نے بھی مراکش کی فٹبال ورلڈ کپ میں اس تاریخی کامیابی کا جشن شاندار انداز میں منایا۔

اس حوالے سے فلسطین کے شہر غزہ اور ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں مراکش کی جیت پر فلسطینی بچوں کی خوشی دیدنی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.