فرانس کے کھلاڑی رافیل وران کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کو آسان نہیں سمجھ رہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رافیل وران نے سیمی فائنل کی حریف ٹیم مراکش کو سرپرائز پیکج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس میچ کے لیے خوش فہمی میں مبتلا نہیں۔
دفاعی چیمپیئن فرانس کے کھلاڑی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مراکش اتفاق سے یہاں نہیں پہنچی، ہمارے پاس ٹیم میں کافی تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے تجربہ کار کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی اگلے میچ کے لیے تیار ہے۔
رافیل وران کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ارجنٹینا یا کروشیا کے خلاف اتوار کو فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔
فرانسیسی فٹبالر نے مزید کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کیونکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا آسان نہیں ہوتا لیکن اصل مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد تھا۔
رپورٹس کے مطابق فرانس ٹیم کے ایک مزید کھلاڑی نے تاریخ رقم کرنے پر مراکش کی ٹیم کی تعریف کی ہے۔
فرانس اور مراکش کے درمیان سیمی فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ مراکش پرتگال کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے۔
Comments are closed.