وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بطور ڈی جی سی اور بطور ڈی جی آئی ایس آئی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں منظور نظر افراد کو جج لگوایا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہ جب وہ ججز تقرری کے پارلیمانی کمیشن کے رکن تھے، تو ایک جج لگانے کیلئے ان سے بھی سفارش کی۔ انہوں نے وہ تقرری نہیں کی، لیکن بعد میں وہ صاحب جج لگ ہی گئے۔
اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے دیوار پھلانگ کر پڑوس چلے گئے تھے۔ بعد میں لمبی چوڑی تقریر جھاڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں، عدالتی حکم سے آگاہ کرنے گئی تھی۔ عمران کی گرفتاری کا شوق نہیں، جس دن گرفتار کرنا ہوا، گرفتار کرلیں گے۔
Comments are closed.