عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔
آن لائن رائیڈر اشتیاق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا تھا۔
متاثرہ رائیڈر کا کہنا ہے کہ آٹھ بہن بھائیوں کو میں اور 1 بھائی آن لائن بائیک چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں، نویں جماعت کا طالبعلم ہوں، تعلیم کا خرچ بھی بائیک سے پورا کرتا تھا۔
مظاہرین نے پولیس ملازم لال خان کا بھی موٹرسائیکل جلا دیا۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھا، پی ٹی آئی والوں نے بائیک کو آگ لگا دی۔
Comments are closed.