فیض آباد دھرنا کمیشن کے اجلاس میں ایک بار پھر سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فیض حمید کو اس سے پہلے بھی دھرنا کمیشن نے بلایا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن نے فیض حمید کو آج دن ساڑھے 10 بجے بلایا تھا، دوران اجلاس کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لینے کی تجویز پر بھی غور کیا۔
ڈاکٹر اختر شاہ کی سربراہ میں فیض آباد دھرنا کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر کام کر رہا ہے، جس میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔
Comments are closed.