بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی بالکل سمجھ نہیں آئی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اپنی پارٹی کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس بالکل سمجھ نہیں آئی۔

پریس کانفرنس پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس پر حیرت بھی ہوئی اور سمجھ بھی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس سے ہم لاعلم تھے، وہ میڈیا سے گفتگو میں کیا کہنا چاہتے تھے اس کی سمجھ نہیں آئی۔

سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کو فون کر کے پریس کانفرنس سے متعلق پوچھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی لانگ مارچ میں خون خرابے کی بات غلط ہے، پی ٹی آئی کا مارچ پرامن ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.