پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر آج ہونے والے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار تھے جبکہ دُہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.