وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی گفتگو کے بعد عمران خان سازش کے سرغنہ لگتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کی ارشد شریف قتل پر پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی گفتگو کے سارے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں، مجھے تو پی ٹی آئی سربراہ سازش کا سرغنہ لگتا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو پھر نقصان کی ذمے داری ان کی ہوگی، کسی صورت ریاست کو مسلح جتھے کے سامنے کمپرومائز نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.