پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا ارشد شریف قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملے گا، نہ لیپ ٹاپ ملے گا، شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے خیال میں ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، ارشد شریف کو جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔
Comments are closed.