پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چاہے افواج پاکستان ہوں، عدلیہ ہو، سیاسی شخصیات یا عام آدمی ہو کسی کے خلاف بھی ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی ذات کو کوئی نشانہ بنادیا جاتا ہے، رگڑ دیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، وہ اس مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک فوج کے خلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لے لیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔
Comments are closed.