hookup Cragsmoor New York hookup Wurtsboro NY dailydot hookup app homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واؤ ڈا کا نااہلی کیس رکوانے کیلئے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما  فیصل واوڈا  نے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کیس رکوانے کے لئے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق نااہلی کیس زیر سماعت ہے۔

فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی، ایک رکنی بنچ نےالیکشن کمیشن کی کارروائی روکنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 12نومبر کا ایک رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں زائد المعیاد ہوچکیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کےخلاف شہری دوست علی کی درخواست زیر سماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.