فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ راؤ سردار علی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔
اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب میں حکومت کی متوقع تبدیلی کی صورت میں اہم انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان پیدا ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کے لیے شہباز حکومت سے درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نئے آئی جی کے لیے عامر ذوالفقار، فیاض دیو، انعام غنی اور محسن بٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.