وزیراعظم کےمشیر برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولیو کی صورتحال کا جائزہ لینے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران باب دوستی پر ڈاکٹر فیصل سلطان کو ڈپٹی کمشنر جمعہ مندوخیل نے بریفنگ دی، ڈاکٹر فیصل سلطان کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے طریقہ کار پراظہار اطمینان کیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پولیو کی صورتحال کا جائزہ لینےکےلیے چمن آیا ہوں، دنیا میں پاکستان سمیت صرف2ممالک میں پولیووائرس موجودہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کم ہوگئے،6ماہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا، اسلام آباد اورکراچی میں کورونا کیسز میں سب سےزیادہ اضافہ ہوا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہے لیکن احتیاط ضروری ہے۔
Comments are closed.