بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل سبزواری کا بلقیس ایدھی کے اتنقال پر اظہار افسوس

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل سبزواری نے کہا کہ بلاشبہ مرحوم ایدھی صاحب اور بلقیس صاحبہ کا قرض ایک ایک پاکستانی رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔

بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.