بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل جاوید کا منحرف ارکان کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ

حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان پارلیمنٹ کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ منحرف اراکین ہوش کے ناخن لیں، ضمیر فروشی سے اپنی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم نہ کریں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے راجہ ریاض قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ہیں، منحرف اراکین ضمیر فروشی سے اپنی سیاست ہمیشہ کے لیےختم کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ابھی کافی دن ہیں، عوام میں ذلت سے بہتر ہے، منحرف اراکین حق کے راستے پر آئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین سیاسی یتیم ہونے سے بچیں، پی ٹی آئی کے ارکان باطل کو رد کردیں اور اگر پیسے لیے ہیں تو اس سے یتیم خانے کھول دیں۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ اب تو عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی فتح یقینی ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.