بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد کی سڑکوں پر سائیکل چلاتا یہ معروف غیر ملکی کرکٹر کون ہے؟

فیصل آباد کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے بغیر کسی پروٹوکول کے عام حالت میں موجود  یہ معروف جنوبی افریقی کرکٹر فینی ڈی ویلئیرز ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے فینی ڈی ویلئیرز کی ماضی کی یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی اور ماضی کی خوشگوار یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے صرف ’معروف کھلاڑی‘ لکھا۔

راشد لطیف کے اس ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین محمد ہریرہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ سب خواب جیسا ہے۔

1996 میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو  سابق جنوبی افریقی باؤلر  فینی ڈی ویلئیرز فیصل آباد کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے دکھائی دیے۔

اس تاریخی تصویر کو شیئر کرنے پر شائقین کرکٹ راشد لطیف کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.