فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ملت ٹاؤن بازار کے درجن بھر افراد نے پانی پینے کے لیے دکان میں آنے والی خواتین کو دکان میں بند کردیا۔
الزام لگایا کہ وہ چوری کرنے دکان میں گھسی تھیں، اس کے بعد خواتین کو بےلباس کر کے مارا پیٹا گیا۔
قریب موجود افراد روک ٹوک کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور مار پیٹ کی ویڈیو بناتے رہے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 5 افراد حراست میں لے لیے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments are closed.