فیصل آباد کے سرکاری اسکول میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوائی پلانے پر 19 طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، متاثرہ طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق جاری مہم کے تحت سمندری کے چک 437 گ ب کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی 80 سے زائد طالبات کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوائی دی گئی جس کے بعد بعض طالبات کی حالت بگڑ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ طالبات کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال کے مطابق 19 طالبات کی طبیعت خراب ہوئی جنہیں سول اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض بچوں میں اس دوا کا معمولی ری ایکشن ہوتا ہے تاہم افراتفری پھیلنے کی وجہ سے زیادہ تر طالبات گھبرا گئی تھیں۔
Comments are closed.