بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے روپ میں شہریوں سے رقم لوٹنے والے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کر…

ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا نائیجیرین باشندہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں بیرونِ ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دیتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم جھانسہ دے کر لوگوں سے اکاؤنٹ نمبر لے لیتا تھا اور ان سے فراڈ کرتا تھا۔

گجرات میں لڑکی نے لڑکا بن کر لڑکی کو اغوا کر لیا، اغوا ہونے والی لڑکی کی ماں کی مدعیت میں…

حکام ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نائیجیرین باشندہ شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے، جسے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.