وزیراعظم عمران خان کے صحت کارڈ کے اجراء کے لیے کل فیصل آباد کے دورے سے قبل شہباز گل نے آگاہی ریلی نکالی۔
شہباز گل کی قیادت میں ریلی کچہری بازار پہنچی تو دکانداروں اور شہریوں نے ’شیر شیر‘ کے نعرے لگادیے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوسی نے میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ اس ملک کے 2 ٹبر ٹیسٹ کرانے برطانیہ اور امریکا جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کسی وزیر اور مشیر کے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں آیا۔
فیصل آباد ڈویژن میں صحت کارڈ ز کے اجراء کے حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل کی قیادت میں اقبال اسٹیڈیم سے کار ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑیوں اور رکشاؤں میں سوار ہوکر شرکت کی۔
ریلی مختلف سڑکوں سے ہو کر کچہری بازار میں داخل ہوئی تو دکانداروں اور شہریوں نے "شیر شیر” کے نعرے لگا دیے۔
ٹرک پر سوار شہباز گل کے ساتھ موجود کارکن عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، ریلی گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
Comments are closed.