فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
گرفتار ملزم صدام کے بھائی نے خواتین کے خلاف چوری کی درخواست جمع کروادی۔
پولیس کے مطابق درخواست میں کہا گيا ہے کہ 4 خواتین نے الیکٹرک اسٹور سے تقریباً 60 ہزار کا سامان چوری کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ دکانداروں اور راہگیروں نے 2 خواتین کو پکڑ کر دکان میں بند کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ خواتین نے خود ہی اپنے آپ کو بےلباس کیا، کیس میں حقائق کی بنیاد پر ان کا موقف درج کیا جائے۔
فیصل آباد میں تشدد سے متاثرہ خواتین کا موقف ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی، وہ پانی پینے گئی تھیں جہاں ان پر تشدد ہوا۔
فیصل آباد کے ملت بازار میں 6 دسمبر کو 4 خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام پر تشدد کیا تھا۔
واضح رہے کہ معاملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تشدد بھی نظر آیا اور خواتین بے لباس بھی نظر آئیں۔
Comments are closed.