ملک کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے لیے ہونے والے امتحانات میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق امیدواروں کو غیر قانونی معاونت دے کر پرچے حل کرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امتحان کے دوران واٹس ایپ گروپ پر امیدواروں کو سوال حل کراتا تھا۔
ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے 65 امیدواروں کے پرچے حل کرانے کا اعتراف کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.