فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم کردیے گئے ہیں۔
ضلعی حکام کے مطابق بغیر اے سی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ ایئرکنڈیشن بسوں کے کرایے میں 3 فیصد کمی کی گئی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق نئے مقرر کرایوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.