فیصل آباد میں 9 مئی اور اس کے بعد کے پُرتشدد واقعات میں ملوث 20 افراد کی شناخت مکمل کرلی گئی، پولیس نے نادرا کی مدد سے تصاویر جاری کردیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللّٰہ کموکا بھی شامل ہیں۔
جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے درج مقدمات میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے پولیس کریک ڈاؤن کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں پولیس کی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے جاری ہیں۔
سمن آباد میں پولیس کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے پی پی 115 کے ٹکٹ ہولڈر اسماعیل سیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پُرتشدد احتجاج میں شامل 20 افراد کی ’نادرا‘ کی مدد سے شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
مطلوب افراد کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، جن میں پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللّٰہ کموکا اور دیگر رہنماؤں میں سابق ٹاؤن ناظم رانا زاہد محمود، شہباز امیر علی، اسرار احمد خان بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.