hookup Middle Island hookup lynchburg va bbw hookups app hookup Millerton hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شوہر نے منشیات کے لیے پیسے نہ دینے پر ہتھوڑے مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔

 ملزم نے گرفتاری کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کردیا۔

دوسری طرف ننکانہ صاحب میں بھی نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں بھولا چک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر رانا گلاب احمد پر فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.