فیصل آباد سمیت فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 111 بجلی چور پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو ڈھائی لاکھ ڈیٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ 12 روز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 125 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو 32 لاکھ ڈیٹیکشن یونٹس کی مد میں ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔
ریجن کے آٹھوں اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 71 بجلی چور گرفتار ہوئے جبکہ 885 کے خلاف مقدمات درج کیے کروائے گئے۔
Comments are closed.