بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف

فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

فیس بک پر آن لائن پیسے منگوا کر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی تشہیر کی گئی، مختلف ویکسین کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے 5 سے 10ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

 اشتہار میں آن لائن رقم ملنے کے دو گھنٹے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور موبائل نمبرز سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.