فیصل آباد میں خاتون سے بدسلوکی اور تذلیل کرنے والے ملزم کی بیٹی کی 4 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مرکزی ملزم شیخ دانش کی بیٹی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالت کو گمراہ نہ کیا کریں، حفاظتی ضمانت کا کوئی قانون نہیں، یہ صوابدیدی ریلیف ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد اور جوتے چٹوانے کے ملزم شیخ دانش کی بیٹی نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ نے زیادتی کی ہے، سسٹم کو شکست دینے کے لیے درخواست گزار کو یہاں لے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقل اور موجودہ ایڈریس تو فیصل آباد کے ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب بھی کہیں ایف آئی آر درج ہو ضمانت کے لیے اسلام آباد آجاتے ہیں۔
Comments are closed.