فیصل آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجیلنس اسٹاف نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی واپس لوٹا دی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ویجیلنس اسٹاف کو ڈراپ لین سے ٹرالی میں پڑا بیگ ملا، اسٹاف نے بیگ تحویل میں لے کر ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پرس میں سعودی ریال اور کچھ پاکستانی روپے موجود تھے، مجموعی طور پر کرنسی لگ بھگ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے برابر ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ پرس میں پاسپورٹ سمیت دیگر اہم دستاویز بھی موجود تھیں۔
سرگودھا کے رہائشی مسافر سے اس کے ٹکٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔
Comments are closed.