فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ٹو میں اسٹاف نرس واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے موت کو طبعی قرار دے کر لاش ورثاء کے سپرد کردی۔
الائیڈ اسپتال ٹو کے میڈیکل یونٹ 5 میں ڈیوٹی دینے والی اسٹاف نرس فریحہ شاہد واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق اسٹاف نرس فریحہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی مرض کا شکار اور بیمار تھی اور چھٹیوں کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر آئی تھی اور دوران ڈیوٹی اچانک انتقال کر گئی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کو طبعی موت قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
Comments are closed.