صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک گھر سے زنجیر میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری کے گاؤں ننگلی میں خاتون شبیلہ کو باپ اور بھائی نے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔
تھانہ ترکھانی پولیس کے چھاپے پر ملزم باپ اور بیٹا فرار ہو گئے۔
متاثرہ شبیلہ کوثر کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ باپ اور بھائی نے شوہر کے پاس جانے سے روکنے کے لیے قید کیا تھا، میرا باپ مجھے اسلحہ دکھا کر ڈراتا تھا۔
Comments are closed.