جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

فیصل آباد، طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں طالبات کو ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے خلاف طالبات اور خواتین نے شکایتیں کی تھیں، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جامعہ کراچی میں بھی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر طلبہ نے ادارے کی ناقص سیکیورٹی پر احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.