فیصل آباد کے علاقے صابری ٹاؤن میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بل زیادہ آنے پر اپنے سر میں گولی مارلی، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا حمزہ پہلے ہی مقروض تھا اوپر سے بجلی کا بل 38 ہزار روپے سے زائد آیا تھا۔
نوجوان کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بجلی کا بل زیادہ آیا ہے، کہاں سے ادا کروں؟ بیٹے نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
Comments are closed.