منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

فیصلے غلط ہوں گے تو اداروں سے تلخیاں بڑھیں گی، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ تلخیاں فیصلوں پر ہوتی ہیں، فیصلے غلط ہوں گے تو تلخیاں بڑھیں گی، ٹھیک ہوں گے توتلخیاں دور ہوں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بے روزگاری میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال مارچ تا ستمبر پاکستان کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.