پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور فیصلہ کن میچ آج سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت کریز پر ملان اور ڈسین موجود ہیں اور جنوبی افریقہ کے اوپنرز 30 رنز بنا چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔
پاکستان کو اس وقت سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ کے لیے کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔
ادھر جنوبی افریقہ کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہے۔ ویان ملڈر آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جبکہ فورٹوئن کو بھی ٹیم کا حصہ بنائے گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی پائٹ وان بلجوئن اور بیورون ہینڈرکس کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم اس دورے کے دوران ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 2-1 سے کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
گذشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس میں بابر اعظم کی عمدہ سنچری کا اہم کردار تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں نے ہی 10، 10 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ میچ سنچوریئن کے سپر سپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان اب تک یہاں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناقابلِ تسخیر رہا ہے۔
پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، شاہین آفریدی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، راسی وینڈرڈوسن، فورٹوئن، ہینرک کلاسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، ویان ملڈر، جارج لنڈا، اینڈیلے فیفلکوایو، سسانڈا مگالا، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔
Comments are closed.