hookup que significa boyne tannum hookup rules hookup Wyoming charlotte hookup bars casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصلہ کن میچ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بولنگ جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کی 4 وکٹیں 59 رنز پر گر گئیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو آؤٹ کردیا۔

حارث رؤف نے مارنوس لبوشین کو بھی آؤٹ کردیا، وہ 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے، جن کی وکٹ زاہد محمود نے لی، وہ 19 رنز بناسکے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.